نو منتخب ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری 19مارچ کو فیصل آباد آئیں گے

جمعہ 13 مارچ 2015 16:14

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور نو منتخب ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری 19مارچ کو فیصل آباد آئیں گے۔یہاں وہ جمعیت علماء اسلام ضلع فیصل آباد زیر اہتمام ہونے والی تحفظ ناموس رسالت ﷺ وخدمات مدارس دینیہ کانفرنس کے مہمان خصوصی ہونگے ،اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

13مارچ۔2015ء کے مطابق اس سلسلہ میں جمعیت علماء اسلام ضلع فیصل آباد کے امیرمخدوم زادہ سید محمد زکریا نے ضلع بھر کے تمام یونٹس کے عہدیداران اور ورکرزکا اہم ترین اجلاس آج ضلعی دفتر میں میں طلب کر لیا ۔ضلعی سیکرٹری اطلاعات حافظ عزیز الرحمن بتایا ہے کہ اجلاس میں 19مارچ بروز جمعرات علامہ اقبال کالونی ٹینکی چوک فیصل آباد میں ہونے والی تحفظ ناموس رسالت ﷺ وخدمات مدارس دینیہ کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں مشاورت کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع بھر کے تمام یونٹس کے عہدیداران اور ورکرز شریک ہوں گے ۔ کانفرنس میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور نو منتخب ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری ، سنیٹر و سابق وفاقی وزیر مولانا عطاء الرحمن ، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد امجد خان ، صوبہ پنجاب کے امیر ڈاکٹر عتیق الرحمن و دیگر مرکزی و صوبائی راہنماء خطاب کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :