مو لانا عبدالغفور حیدری کا ڈپٹی چیئر مین سینٹ کے عہدے پر فا ئز ہونابلو چستان کے عوام کی کامیابی ہے،مولوی عبدا لغنی ہا نبھی

جمعہ 13 مارچ 2015 16:13

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء )جمعیت علما اسلام ف کے ضلعی نا ئب امیر مولوی عبدا لغنی ہا نبھی نے کہا ہے کہ ڈپٹی چیئر مین سینٹ مو لانا عبدالغفور حیدری کا عہدے پر فا ئز ہونابلو چستان کے عوام کی کامیابی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس مو قع پر جمعیت علما اسلام ف کے ضلعی نا ئب امیر مو لوی عبدالغنی ہا نبھی تحصیل گنداخہ کے امیر امان اللہ ،جنرل سیکرٹری حا فظ نظیر احمد ، مولوی محمد قاسم ہا نبھی و دیگر نے مو لوی عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئر مین سینٹ منتخب ہو نے پر مبا رک باد دیتے ہوئے کہا ہیکہ بلو چستا ن سے ڈپٹی چیئر مین منتخب ہونا بلوچ عوام کی کامیابی ہے اور مولانا عبدالغفور حیدری بلو چستان کے مسئلے پر سینٹ میں کھل کر اپنا مو قف رکھنے کی بھر پور صلا حیت رکھتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ کہ مو لا نا عبد الغفور حیدری نے ہمیشہ حق اور سچ کی سیاست کو اہمیت دیتے ہوئے عوامی مسا ئل کے حل کی جدو جہد کو تر جیح دی ہے