برائیٹ اسٹار ڈویلپمنٹ سو سا ئٹی بلو چستان کے زیر اہتما م خو اتین کے عا لمی دن کی منا سبت سے سیمینار کا اہتمام کی

جمعہ 13 مارچ 2015 16:13

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء)برائیٹ اسٹار ڈویلپمنٹ سو سا ئٹی بلو چستان کے زیر اہتما م خو اتین کے عا لمی دن کی منا سبت سے سیمینار کا اہتمام کیا گیا سیمینا ر کے مہمان خا ص ڈسٹرکٹ سو شل و یلفیئر آفیسر عا بد رند تھے جبکہ اعزازی مہما ن خا ص کنسرن ورلڈ وا ئیڈ کی کوار ڈینٹر محترمہ خدیجہ جا ن تھیں پرو گرام میں کثیر تعداد میں سیا سی سماجی جما عتوں کے رہنماؤں ۔

(جاری ہے)

لا ئن ڈیپا رٹمنٹ ،وکلا برادری ،اور سول سوسا ئٹی کے نما ئندوں نے شرکت کی پروگرام سے خطا ب کرتے ہوئے مہما ن خا ص عا بد رند نے کہا کہ قدرتی آفا ت کے حوالے سے خواتین کا کردار ہمیشہ اہمیت کا حا مل رہا ہے کیو نکہ کسی بھی آفت کی صورت میں خواتین سب سے زیادہ متا ثر ہو تی ہیں لیکن ان خوا تین نے جس جرات مندانہ طریقے سے مردوں کے شا نہ بشا نہ کھڑے رہے اور اجرے گھروں کی تعمیر روز مرہ زندگی کی بحالی کے لیئے کا م کیا ہے وہ قا بل تعریف ہے اعزازی مہمان خا ص محترمہ خدیجہ خان نے عورت کے کردار اور اسکی عظمت پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ برا ئیٹ اسٹار ڈویلپمنٹ سو سا ئٹی کے اس اقدام کی تعریف کی کہ جعفرآباد جیسے علاقے میں عورت کے کردار اور اسکی اہمیت پر سیمینار کا انعقاد کیا انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات میں خواتین کو بہت سے مسا ئل کاسامنا کرنا پڑتا ہے جسکے لیئے ضروری ہے کہ ہم خواتین کو با شعور بنا ئیں اور ان کے مسا ئل کے حوالے سے مختلف قسم کی تربیت دیں تا کہ وہ مردوں کے شا نہ بشا نہ کسی بھی ممکنہ قدرتی آفا ت کا ڈٹ کر مقا بلہ کر سکیں اور اسکے لیے کنسرن ورلڈوائیڈ نے جعفرآباد میں برا ئیٹ اسٹار ڈویلپمنٹ سوسائٹی کے ساتھ مل کر علا قا ئی سطح پر قدرتی و تکنیکی آفا ت کی انتظام کا ری و اقدا ما ت کا منصوبہ شروع کیا جا ئے تا کہ علا قے کے لو گو ں کو بشمو ل عو رتو ں کے ودرتی آفا ت کی انتظام کا ری و اقدا ما ت اور نقصا نا ت میں کمی لا ئی جا سکے برا ئیٹ اسٹار ڈو یلپمنٹ سوسا ئٹی بلو چستان کے پرو جیکٹ مینجرڈا کٹر اعجاز احمد نے اپنے ادارے اور منصوبے پر رو شنی ڈالی اور شرکا کو CBDRMپرو جیکٹ کے خدو خال اور خوا تین کی اہمیت کے با رے میں بتا یا سیمینار سے محترمہ حمیدہ نور ،مجیب شاہوانی ، را حب بلیدی،احسان احمد، طارق شہباز،گلزار کھوسہ ،عذرا شا ہین ، خا لد پہوڑ،مدیحہ نور ، حنا برو ہی و دیگر نے خطاب کیا۔