کراچی،ہڑتال ، صنعتی سرگرمیاں معطل ہونے سے معیشت کو5 ارب روپے کا نقصان
جمعہ 13 مارچ 2015 16:09
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) شہر قائد میں ہڑتال کے باعث تجارتی و کاروباری اور صنعتی و پورٹ سرگرمیاں متاثر ہونے کے باعث ملکی معیشت کو 5 ارب روپے مالیت سے زائد کا نقصان پہنچا۔ کراچی میں احتجاج و ہڑتال کے باعث بیشتر تجارتی و کاروباری مراکز بند رہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل رہی۔
(جاری ہے)
شہر کی کشیدہ صورتحال کے باعث کراچی سے اندرون ملک سامان کی ترسیل بھی بند رہی اور شہر کی صورتحال کے باعث پورٹ سرگرمیاں بھی متاثر رہی جبکہ صنعتوں میں ملازمین کی حاضری میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔
شہر کے ساتوں صنعتی علاقوں میں خام مال کی ترسیل بھی ممکن نہ ہوسکی۔ جس کے باعث صنعتی پیدوار 50 فیصد تک گھٹ گئی۔ سائیٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید بلوانی کے مطابق شہر کی کشیدہ صورتحال کے باعث دو سے ڈھائی ارب روپے مالیت کا صنعتی پیدواری نقصان ہوا۔ جبکہ شہر میں ٹرانسپورٹ سمیت تجارتی و کاروباری اور دیگر معاشی سرگرمیاں متاثر ہونے سے ملکی معیشت کو تقریباً 5 ارب روپے مالیت سے زائد کا نقصان پہنچا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.