ایف ایس آر یو کی پاکستان آمد کا شیڈول تبدیل

جمعہ 13 مارچ 2015 16:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) ایل این جی ٹرمینل آپریٹر نے مائع قدرتی گیس کو گیس میں تبدیل کرنے کے لیے فلوٹنگ اسٹوریج ری گیس فکیشن یونٹ (ایف ایس آر یو) کی پاکستان آمد کا شیڈول تبدیل کردیا ۔

(جاری ہے)

ایل این جی کی درآمد کے لیے ٹرمینل آپریٹر کے ساتھ حکومت کے معاہدے کا نفاذ ہونے میں بیس روز باقی رہ گئے، معاہدے کے تحت ایل این جی ٹرمینل کو اکتیس مارچ تک ایل این جی کی درآمد کے لیے دستیاب ہونا ہے، اگر ٹرمینل تیار نہ ہو تو ٹرمینل آپریٹر پر جرمانہ ہوگا، دوسری صورت میں ٹرمینل مکمل ہونے کے باوجود حکومت ایل این جی درآمد نہ کرسکی تو پھر حکومت ٹرمینل آپریٹر کو یومیہ دو کروڑ چوہترلاکھ روپے جرمانہ ادا کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی خریداری کے معاہدے کا مسودہ حتمی شکل اختیار کر چکا ہے تاہم یہ معاہدہ ہونے میں مزید سات سے دس روز لگ سکتے ہیں کیونکہ ایل این جی کی خریداری کے معاہدے کے بعد پاکستان میں ایل این جی کی ادائیگیوں کا طریقہ کار بھی تیار کرنا ہوگا، اس طرح دس روز کی تاخیر کی صورت میں حکومت کو ستائیس کروڑچوہترلاکھ روپے تک کا نقصان ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :