این اے 125 ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروانے کے لیے 10 پولنگ اسٹیشنز کا انتخاب کر لیا گیا

جمعہ 13 مارچ 2015 15:58

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 مارچ 2015 ء): الیکشن ٹربیونل نے این اے 125 میں ووٹوں کی گنتی کے لیے 10 پولنگ اسٹیشنز کا انتخاب کر لیا ہے، الیکشن ٹربیونل کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشنز کا انتخاب خواجہ سعد رفیق یا حامد خان نے نہیں بلکہ خود ٹربیونل نے کیا ہے جس میں پولنگ اسٹیشن نمبر 151،120،112،32،30،195،194،193،98 اور 46 شامل ہیں . الیکشن ٹربیونل کے احکامات کے مطابق 17 مارچ کو ان پولنگ اسٹیشنز کا ریکارڈ کھلوایا جائے گا.