فرانس :سکیئنگ ہاف پائپ کا ٹائٹل امریکہ اور جاپان نے جیت لیا

جمعہ 13 مارچ 2015 15:27

فرانس :سکیئنگ ہاف پائپ کا ٹائٹل امریکہ اور جاپان نے جیت لیا
ٹگنیس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13مارچ ۔2015ء ) فرانس میں سکیئنگ ہاف پائپ ورلڈ کپ کا ایونٹ امریکا اور جاپان نے اپنے نام کر لیا ہے ۔ فرانس کے یخ بستہ علاقے ٹگنیس میں سکئینگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے ہوئے ، سکئیرز نے اپنی منفرد اور شاندار پرفارمنسز کے ساتھ جیت کے لیے خوب زور لگایا ۔

(جاری ہے)

سکئینگ ہاف پائپ ایونٹ کے فائنل میں امریکہ کے ڈیوڈ وائز نے سب سے زیادہ پوائنٹس بنا کر پہلی پوزیشن کے ساتھ ٹائٹل بھی اپنے نام کیا ۔

انہی کے ہم وطن گس کینورتھی کی دوسری اور میزبان فرانس کے کیون رولینڈ کی تیسری پوزیشن رہی ۔ خواتین ایونٹ کے فائنل میں جاپان کی آیانا اونوزوکا نے اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو حیران کر دیا ، وہ 240 پوائنٹس کے ساتھ کیرئیر کا پہلا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئیں ، انہوں نے نیوزی لینڈ کی جینینا کوزما کو شکست دی ، امریکہ کی ڈیون لوگین کا تیسرا نمبر رہا ۔

متعلقہ عنوان :