آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ ، نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دلچسپ مقابلے بعد 3وکٹوں سے شکست دیدی

جمعہ 13 مارچ 2015 15:20

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ ، نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دلچسپ مقابلے بعد ..

بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اووروں میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنزبنائے،محموداللہ127اور سومیا سرکار 51رنز بناکر نمایاں،نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ، اینڈرسن اور ایلیٹ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں،نیوزی لینڈ نے 48.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پرہدف حاصل کرلیا،مارٹن گپٹل نے 11 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 88 گیندوں میں 105 رنز بنائے ،راس ٹیلر نے56رنز بنائے ،بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب نے 4 اور ناصر حسین نے دو وکٹیں حاصل کیں،نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کو مین آف دی میچ قراردیا گیا
ہملٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

13مارچ۔2015ء) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دلچسپ مقابلے بعد 3وکٹوں سے شکست دیدی،بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اووروں میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنزبنائے،محموداللہ127اور سومیا سرکار 51رنز بناکر نمایاں،نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ، اینڈرسن اور ایلیٹ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں،نیوزی لینڈ نے 48.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پرہدف حاصل کرلیا،مارٹن گپٹل نے 11 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 88 گیندوں میں 105 رنز بنائے ،راس ٹیلر نے56رنز بنائے ،بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب نے 4 اور ناصر حسین نے دو وکٹیں حاصل کیں،نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں سیڈون پارک میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اووروں میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز سکور کیے جو نیوزی لینڈ نے 48.5 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیے۔امراء القیس اور تمیم اقبال نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور ابتدائی پانچ اوورز میں صرف چار رنز ہی بنائے۔

اس شراکت کو چھٹے اوور میں ٹرینٹ بولٹ نے عمروالقیس کو بولڈ کر کے توڑا، وہ صرف دو رن بنا سکے۔ بولٹ کے ابتدائی تین اووروں میں ایک رن بھی نہیں بنا۔بولٹ نے ہی دسویں اوور میں نیوزی لینڈ کو دوسری کامیابی تمیم اقبال کو سلپ میں کیچ کروا کے دلوائی۔ اس وقت بنگلہ دیش کا سکور 27 تھا۔تاہم اس کے بعد سومیا اور محمود اللہ نے تقریباً دس رنز فی اوور کی اوسط سے کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔

سومیا 58 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 51 بنا کر ویٹوری کی گیند پر کیچ آوٴٹ ہوگئے۔شکیب الحسن ایک بار پھر اچھا پرفارم نہ کر سکے اور 18 گیندوں میں 23 رنز سکور کر کے اینڈرسن کی گیند پر آوٴٹ ہو گئے۔مشفیق الرحیم کو اینڈرسن نے آوٴٹ کیا۔ وہ صرف 15 رنز سکور کر سکے۔محمود اللہ نے لگاتار دوسری سنچری سکور کی اور ناٹ آوٴٹ رہے۔ انھوں نے 12 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 122 گیندوں میں 127 رنز سکور کیے۔

سومیا کے بعد محمود اللہ نے ٹیم کی پوزیشن کو مزید مستحکم کیا اور محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے 111گیندوں پر آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے سینچری سکور کی۔صابر رحمان جو جارحانہ کھیل پیش کر رہے تھے نے 22 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 40 رنز سکور کیے۔ ان کو اینڈرسن نے آوٴٹ کیا۔بنگلہ دیش کے آخری آوٹ ہونے والے کھلاڑی ناصر تھے جنھوں نے 11 رنز سکور کیے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ، اینڈرسن اور ایلیٹ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ویٹوری ایک وکٹ لے سکے۔نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 27 کے مجموعی سکور پر گری جب شکیب نے میک کلم کو آوٴٹ کیا۔دوسرے آوٴٹ ہونے والے کھلاڑی بھی شکیب ہی کا نشانہ بنے۔ ان فارم کین ولیمسن صرف ایک رن بنا سکے۔مارٹن گپٹل نے 11 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 100گیندوں میں 105 رنز بنائے۔

ان کو شکیب الحسن نے آوٴٹ کیا۔ایلیٹ نے تیز بیٹنگ کی اور 34 گیندں پر 39 رنز سکور کیے۔ ان کو رب الحسین نے آوٴٹ کیا۔ٹیلر کو ناصر حسین نے آوٴٹ کیا۔ انھوں نے 97 گیندوں میں 56 رنز سکور کیے۔رونکی نو رنز بنا کر شکیب کی گیند پر آوٴٹ ہوئے۔اینڈرسن نے 26 گیندوں پر 39 رنز بنائے۔ انھوں نے تین چوکے اور تین چھکے مارے۔ ان کو ناصر حسین نے بولڈ کیا۔بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب نے 4 اور ناصر حسین نے دو جبکہ ایک وکٹ ر ب الحسین نے لی۔نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :