جھنگ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر 8وکلاء کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

جمعہ 13 مارچ 2015 15:07

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) اراضی ریکارڈ سنٹر کے اہلکاروں پر تشدد اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر 8وکلاء کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اراضی ریکارڈ سنٹر سروس کے انچارج اشعر سیال نے تھانہ کوتوالی پولیس کو دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ گزشتہ روز اپنے دیگر اہلکاروں جاوید اقبال، عبدالرحمن، اکبر نوراور محمد عرفان سمیت دیگر خواتین سٹاف کے ہمراہ موجود تھاکہ اچانک وکلاء ایک گروپ دفتر میں داخل ہو اور غلیظ گالیاں دیتے ہوئے وکلاء برادی کا کام جلد نہ کرنے پر شدید تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دی اور بعدازاں دیگر وکلاء جن میں خضر سلطان، تقی شاہ، عامر،عمار شاہ، طاہر بلوچ،ظہیر عباس،آفتاب ندیم سیال،شاہ جہاں شامل ہیں دفتر میں آئے اور تمام اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا کر ایک کمرہ میں بند کر دیا اور دفتر کے شیشے ،سرکاری کاغذات کو پھاڑ کر سامان کی توڈ پھوڑ شروع کر دی جبکہ تھانہ کوتوالی کے ایس ایچ او اور پولیس چوکی سول لائن کے انچار ج سمیت متعدد پولیس اہلکار بھی موقع پر موجود تھے مگر کسی نے کوئی مدد نہیں کی۔

پولیس نے دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگرسنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :