پاکستان میں اقلیتوں کو ان کی مذہبی رسومات منانے کی آزادی ہے، سردار محمد یو سف
جمعہ 13 مارچ 2015 15:06
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یو سف نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ دار ہے ،اسلام محبت امن اور بھائی چارے کا سبق دیتا ہے،پاکستان میں اقلیتوں کو ان کی مذہبی رسومات منانے کی آزادی ہے،حکومت سال میں اقلیتی برادری کے بارہ مذہبی تہوار سرکاری طورپر مناتی ہے ،وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے گزشتہ روز سرکاری طور پر ہولی کا تہوار منایا اس موقع پر وفاقی مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار یوسف نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے12کے قریب مذہبی تہوار سرکاری طور پر منائے جاتے ہیں جس کا مقصد مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے ملک کی ترقی میں اقلیتوں کی طرح ہندو برادری کی خدمات قابل تحسین ہیں ہمیںآ ئندہ بھی اسی لگن اور جذبہ سے پاکستان کی ترقی کے لیے بھی کام کرتے رہیں گے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ کوئی تفریق نہیں کی جاتی معاشرے میں برداشت اور تحمل کے پیغام کو اجاگر کرنے کیلئے کوشش کرنی چاہیے اور ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے حکومت کوشاں ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بسنے والے تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں اور کسی بھی قسم کے امتیازی سلوک کی حوصلہ شکنی کی جائے گی انہوں نے مزید کہا حکومت اقلیتوں کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ دار ہے اور اس سلسلے میں حکومت اقلیتوں کے تحفظ کیلئے مزید کوششیں کر رہی ہے انکا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو ان کی مذہبی رسومات منانے کی مکمل آزادی ہے اسلام اقلیتوں کو تحفظ دینے ،محبت امن اور بھائی چارے کا درس بھی دیتا ہے تقریب میں ہندؤ کمیونٹی کے علاوہ دیگر مذاہب سے متعلقہ اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.