زرعی یونیورسٹی فیصل آبادمیں کسان میلہ 22مارچ کو منعقدہ ہو گا

جمعہ 13 مارچ 2015 15:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آبادمیں کسان میلہ 22مارچ کو منعقدہ ہو گا، جس میں ملک بھر سے زمیندار، کسان ، کاشتکار اور تجربہ کار زرعی سائنسدا ن شرکت کریں گے ۔ ایک روز کسان میلے کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اس میلے میں فصلوں کی زیادہ پیداوار لینے کیلئے علم و دانش کے موتیوں کے علاوہ زرعی آلات کی نمائش ، گھوڑ دوڑ ، نیزہ بازی ، جانوروں کے زیادہ دودھ اور خوبصورتی کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ پھولوں کی نمائش فینسی برڈ شو اور دیگر زراعت کی ترقی کے بارے میں شو منعقد ہو ں گے ۔

اس زرعی میلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان کے علاوہ ڈاکٹر عابد محمود ڈائریکٹر جنرل یوب ریسرچ انسٹی ٹیوٹ
، ڈاکٹر انجم علی بٹر ڈائریکٹر جنرل توسیع برائے زراعت پنجاب ، ڈاکٹر عبدالرشید ، محمد نواز سعید ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ اور پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد (تمغہ امتیاز )زراعت کی ترقی کیلئے کاشتکاروں ، زمینداروں کو زراعت کی ترقی کے بارے میں پروگرام پیش کریں گے ۔