سرگودھا ، سزائے موت پانے والے تین مجرمان کے ڈیتھ وارنٹ جاری

جمعہ 13 مارچ 2015 14:54

حیدر آباد ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) قتل کے مقدمات میں سزائے موت پانے والے تین مجرمان کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرتے ہوئے پھانسی کی تاریخ مقرر کر دی گئی‘ جیل ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل شاہپور کے مقدمہ قتل میں سزا یافتہ عبدالستار کو 19 مارچ اور سنٹرل جیل میانوالی کے دو مجرمان ربنواز اور ظفر کو پھانسی دینے کے لئے 17 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے‘ جیل ذرائع کے مطابق تینوں ملزمان کی رحم کی اپیلیں مسترد ہو جانے کے بعد ان کو پھانسی دینے کے لئے عدالتوں کی طرف سے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔