وہاڑی ‘پیپلز کالونی میں ٹرین کی زد میں آ کر2طلباء جاں بحق

جمعہ 13 مارچ 2015 14:48

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) وہاڑی کے رہائشی علاقے پیپلز کالونی میں ٹرین کی زد میں آ کر2طلباء جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ریسکیو ذرائع کے مطابق وہاڑی میں پیپلز کالونی میں ٹرین کی زد میں آکر دو طلباء جاں بحق ہو گئے، طلبہ نے سکول سے واپسی پر کانوں میں ہینڈ فری لگارکھی تھی، جس کی وجہ سے ٹرین کی آواز سنائی نہیں دی