قائمقام صدر نے قومی اسمبلی کا20واں اجلاس16مارچ کوطلب کرلیا ‘اجلاس 2 ہفتے جاری رہیگا

جمعہ 13 مارچ 2015 14:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) قومی اسمبلی کا20واں اجلاس16مارچ پیر کی شام پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا، ہنگامہ خیز اجلاس 2ہفتے جاری رہے گا، اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال، آپریشن ضرب عضب، کراچی آپریشن، ایم کیو ایم صدر دفتر پر چھاپہ سمیت متعدد قومی و بین الاقوامی ایشوز زیر بحث لائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو قائمقام صدر مملکت میاں رضا ربانی نے 16مارچ کو بلانے کا سمن جاری کیا، قومی اسمبلی کے پارلیمانی کیلنڈر کے شیڈول کے مطابق اجلاس 2ہفتے جاری رہنے کے بعد 26مارچ کو وغیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ہو گا، تاہم 16مارچ کو قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں 20ویں سیشن کی مدت اور ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی

متعلقہ عنوان :