الیکشن کمیشن میں سینیٹ انتخابات کے دوران خیبر پختوانخواہ کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دائر

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا

جمعہ 13 مارچ 2015 14:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) الیکشن کمیشن میں سینیٹ انتخابات کے دوران خیبر پختوانخواہ کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دائر ‘الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر خیبر پختونخواہ کے ریٹرننگ افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق آزاد امیدوار عمار خان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت بیس مارچ تک ملتوی کر دی۔