وزارت پانی و بجلی اور آئیسکو کادوران ڈیوٹی شہید 2ملازمین کے لواحقین کو پوری پنشن اور مراعات دینے کا فیصلہ

جمعہ 13 مارچ 2015 14:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) وزارت پانی اور بجلی اور آئیسکو نے دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے دو ملازمین کے لواحقین کو پوری پنشن اور مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو آئیسکو ہیڈ کوارٹر میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف ‘ وزیر مملکت پانی بجلی عابد شیر علی ‘ سیکرٹری پانی بجلی یونس ڈھاگا اور آئیسکو چیف محمد یوسف کے درمیان ہونے والی مشاورت میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ملازمین کو اعلان کردہ فی کس پچیس لاکھ کے علاوہ آدھی پنشن کی بجائے پوری پنشن ان کے لواحقین کو دی جائے گی تاکہ بچے اپنی تعلیمی ضروریات پوری کرسکیں آئیسکو ان دونوں ملازمین کے لواحقین کی سرپرستی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :