ملک میں مغربی ہواؤں کی نئی لہر داخل ، سندھ اور بلوچستان میں بارش کی پیشگوئی

جمعہ 13 مارچ 2015 14:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) ملک میں مغربی ہواوٴں کی نئی لہر داخل ہوگئی۔ کراچی میں ابر کرم برس پڑا ، محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔آج ہفتے اور کل اتوار کو گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں برفباری بھی ہوسکتی ہے۔ ملک میں مغربی ہواوٴں کی ایک نئی لہر بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوئی جس کے زیر اثر سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی ابر کرم برس پڑا۔

(جاری ہے)

کراچی کے مختلف علاقوں میں علی الصبح بوندا باندی شروع ہوئی جو تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش میں تبدیل ہوگئی۔ کراچی سمیت ساحلی علاقوں نوابشاہ ، سکھر اور لاڑکانہ میں ہلکی بارش برس سکتی ہے رات کے اوقات میں گہرے بادل چھا سکتے ہیں۔ ملتان میں رات کے اوقات میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبر دی ہے کہ ہفتے اور اتوار کے روز پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش متوقع ہے۔ گوجرانوالہ اور لاہور ڈویڑن ، اسلام آباد اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے جبکہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش کے ساتھ برفباری بھی ہو سکتی ۔

متعلقہ عنوان :