اسلام آباد: چین کی کمپنی گیژوبا گروپ کے وفد کی وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات

جمعہ 13 مارچ 2015 13:55

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 مارچ 2015 ء) : : اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں چین کی کمپنی گیژوبا کے وفد نے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف سے ملاقات کی، وفد کی سر براہی کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر لین ژیاوڈن نے کی.

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت ملک سے توانائی کے بحراان کے خاتمے کے لئےاقدامات کر رہی ہے جس کے لیے توانائی منصوبوں کی تکمیل کے لیے وقت کا تعین کر دیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے دوست پالیسیاں بنائی گئی ہیں، پاک چین دوستی مثالی ہے، وفد سے ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھ کہ چین سے اقتصادی تعاون سے پاک چین دوستی کو استحکام ملے گا.

جبکہ چینی کمپنی کے وفد نے نیلم جہلم منصوبے میں سرمایہ کاری کے لیے بھی دلچسپی ک اظہار کیا.

متعلقہ عنوان :