سرگودھا،گھریلوجھگڑے پر شوہر نے بیوی اور بھانجے کو قتل کر کے خود کشی کر لی

جمعہ 13 مارچ 2015 13:17

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) سرگودھا میں گھریلوجھگڑے پر شو ہر نے بیوی اور بھانجے کو قتل کر کے خود کشی کر لی ،تینوں لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچا دی گئیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرگودھا کے علاقے بھاولہ میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے پر بیوی اور بھجانے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور بعد ازاں خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر دیا ۔واقعہ کے اہل علاقہ کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پہنچ گئی اور پولیس کو اطلاع دی ،ریسکیوٹیموں نے تینوں لاشوں کوڈسٹرکٹ ہسپتال سرگودھا پہنچا دیں۔پولیس کے مطابق قتل کرنے والا شخص ذہنی مریض تھا تاہم مزید تفتیش کی جارہی ہے

متعلقہ عنوان :