اٹک، غیر قانونی رہائش پذیرافغانیوں کے خلاف کاروائی تین افغانی گرفتار

جمعہ 13 مارچ 2015 13:16

اٹک خورد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء)تھانہ صدر اور تھانہ سٹی کی حدود میں غیر قانونی رہائش پذیرافغانیوں کے خلاف کاروائی تین افغانی گرفتارفارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے تفصیلات کے مطابق امان اللہ ولد جان محمد سکنہ افغانستا ن حال فقیر آباد کو جب کے دوسر ی کاروائی میں عصمت اللہ ولد عبدالرحمن ،احسان الحق ولد بشیر سکنائے افغانستان اٹک کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے مقدمات درج کرلئے گئے