خدوخیل کیلئے واپڈا سب ڈویژن کا قیام خوش آئندہے‘سردار حسین بابک

جمعہ 13 مارچ 2015 12:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کیصوبائی پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے خدوخیل کیلئے واپڈا سب ڈویژن کے قیام کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے علاقے کے بجلی کے تمام مسائل حل ہو نگے ، اپنے ایک بیان میں سردار حسین بابک نے کہا کہ سب ڈویژن واپڈا کی منظوری خدوخیل کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جس کی منظوری سے نہ صرف وہاں کے عوام کے مسائل حل ہونگے بلکہ واپڈا سے متعلق عوام کی شکایات اور مشکلات کو فوری طور پر ازالہ بھی ہو سکے گا ،سردار حسین بابک نے واپڈا حکام کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ واپڈا کی دلچسپی کی وجہ سے عوام کی درخواست پر دن رات کام کر کے سب ڈویژن کے قیام کو یقینی بنایا جس کیلئے ان کی انتہائی شکر گزار ہیں ، انہوں نے کہا کہ واپڈا سے متعلق عوام کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے مزید کوششیں جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :