جڑانوالہ : تھانہ سٹی کی حدود میں فائرن کا واقعہ ، دو افراد جاں بحق ، دو زخمی

جمعہ 13 مارچ 2015 12:33

جڑانوالہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 13 مارچ 2015 ء) : جڑانوالہ میں تھانہ سٹی کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، فائرنگ نا معلوم افراد کی جانب سے کی گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقہ کا گھیراؤ کر لیا ہے اور ناکہ بندی کر دی گئی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی.

متعلقہ عنوان :