قصور : گلی میں کھڑا ہونے پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

جمعہ 13 مارچ 2015 11:33

قصور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 مارچ 2015 ء): قصور کے ایک علاقہ میں گلی میں کھڑے ہونے پر 4 افراد نے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، چاروں افراد نے تشدد کرتے ہوئے نوجوان کی ناک کاٹ دی جسے تشویشناک حالت میں جنرل اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے.