فیصل آباد‘اغواء کی گئی 4سالہ بچی کی لاش برآمد،ورثاء کا احتجاج

جمعہ 13 مارچ 2015 11:29

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء)فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاون سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش نالے کے قریب سے مل گئی ہے۔ لاش ملنے پر والدین اور اہل علاقہ کا شدید احتجاج سڑکیں بلاک کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ملت ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش نالے کے قریب سے ملی۔ 4 سالہ بچی گزشتہ روز لاپتہ ہوئی تھی جس کی تلاش میں والدین اور اہل علاقہ نے سرتوڑ کوشش کی لیکن بچی کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

(جاری ہے)

بچی کی تلاش کیلئیعلاقہ کی مساجد میں متعدد بار اعلانات کرائے گئے لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہ نکلا۔جمعہ کی صبح بچی کی لاش علاقے میں نالے کے قریب سے ملی جس پر بچی کے والدین اور اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔ اہل علاقہ نے لاش ملنے پر شدید احتجاج کیا اور سڑکیں بلاک کرکے ٹائر جلائیں۔ اہل علاقہ نے پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔بچی کے ورثا نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے قاتل کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔