اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممبئی حملہ کیس ، ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی غیرقانونی قرار، رہائی کا حکم دیدیا

جمعہ 13 مارچ 2015 11:22

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آبادہائیکورٹ نے ممبئی حملہ کیس کے مبینہ ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انتظامیہ کو فوری رہائی کا حکم دیدیاجس پر بھارت برہم ہوگیا اور مطالبہ کیاکہ ملزم کیخلاف کارروائی کی جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی نے ذکی الرحمان لکھوی کی درخواست کا فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی غیرقانونی قراردے دی اور اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کالعد م قراردیتے ہوئے حکم دیاہے کہ درخواست گزارکوفوری رہاکیاجائے۔

یادرہے کہ ذکی الرحمان لکھوی ممبئی حملہ کیس میں سات سال تک قید رہ چکے ہیں اور بھارت نے بھی اْن کے خلاف ثبوت فراہم کیے تھے جبکہ ایف آئی اے نے بھی تحقیقات کی تھیں۔عدالت فیصلے کے بعد حکومت پاکستان کا موقف معلوم نہیں ہوسکاتاہم بھارت کئی مرتبہ مطالبہ کرچکاہے کہ ذکی الرحمان لکھوی کیخلاف حتمی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :