فیصل آباد :سزائے موت کے دو قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

جمعہ 13 مارچ 2015 11:09

فیصل آباد :سزائے موت کے دو قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ2015ء) فیصل آباد میں سزائے موت کے دو مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ۔ سنٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی محمد اختر اور ساجد کو نماز فجر کے بعد پھانسی دی گئی ، محمد اختر کو قتل اور زیادتی کے جرم میں پھانسی دی گئی ۔

(جاری ہے)

مجرم نے 1999ء میں منظور نامی شخص کو قتل کیا تھا اور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بھی بنایا تھا ۔ ساجد نے 2000ء میں ایک خاتون کو قتل کر دیا تھا ۔ دونوں مجرموں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی ۔ میڈیکل کے بعد دونوں مجرموں کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں ۔