‘شعیب اختر اپنے گریبان میں جھانکیں’ عمر اکمل
جمعرات 12 مارچ 2015 23:30
ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12مارچ۔2015ء)پاکستانی ٹیم کے بلے باز عمر اکمل سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر پر کی پر انہیں آڑے ہاتھوں ہوئے کہا ہے کہ دوسروں پر تنقید کرنے سے قبل شعیب اختر پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں کہ وہ خود کتنے اچھے فیلڈر تھے۔ عمر اکمل نے کہا کہ شعیب اختر ہندوستانی چینل پر بیٹھ کر نقلیں اتار رہے ہیں جو درست نہیں، وہ کرکٹ پر تنقید کریں ذاتی زندگی پر نہیں۔
وکٹ کیپنگ میں مستقل ڈراپ کیچز کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں ریگولر وکٹ کیپر نہیں اور بیٹنگ کے ساتھ وکٹ کیپنگ آسان کام نہیں۔ بی بی سی اردو سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے ہندوستانی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی سے موازنے کے حوالے سے سوال پر کہا کہ میرا اور کوہلی کا کوئی موازنہ نہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دنیا میرا اور کوہلی کا موازنہ کرتی ہے لیکن وہ یہ نہیں دیکھتی ہم دونوں کس نمبروں پہر بیٹنگ کر رہے ہیں، موازنہ اسی وقت ممکن ہے جب دونوں کھلاڑی ایک ہی نمبر پر بیٹنگ کریں۔
نوجوان بلے باز نے اس موقع پر بیٹنگ آرڈر میں اوپر کھیلنے کی خواہش بھی ظاہر کردی اور کہا کہ امید ہے کہ مجھے مستقبل میں اوپر کھیلنے کا موقع فراہم کرے گی۔ عمر اکمل نے تسلیم کیا کہ وہ اب تک ورلڈ کپ میں بڑی اننگ نہیں کھیل سکے لیکن کہا کہ وہ کوچز کے ساتھ سخت محنت کر رہے ہیں اور آنے والے میچوں میں بڑا اسکور کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ عمر اکمل اب تک ورلڈ کپ کے پانچ میچوں میں صرف ایک نصف سنچری کی مدد سے صرف 124 رنز بنا سکے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ،پاکستان اور جاپان (کل)فائنل میں مدمقابل آئیں گے
-
شیڈول ورلڈ چمپیئنزآف لیجنڈز کرکٹ لیگ میں پاکستان اور بھارت کے مشہور کھلاڑی ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ہوں گے
-
کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور ممبئی انڈینز کے مابین انڈین پریمیئر لیگ کاواحد میچ کل کھیلا جائے گا
-
حکومت کرکٹ کی طرح ہاکی کو بھی سپورٹ کرے، کپتان قومی ہاکی ٹیم
-
پاکستان اور بھارت کے سابق کرکٹرز ایک بار پھر آمنے سامنے آنے کو تیار
-
پاک، بھارت تعلقات بہتر کرنے کیلئے اسپورٹس کو بہتر کرنا ہوگا،شاہد آفریدی
-
200رنز کریں گے تو میچ بچانے کی پوزیشن میں ہوں گے، یونس خان
-
آئرلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے محمد عامر ڈبلن پہنچ گئے
-
نیوزی لینڈ کے کولن منرو نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا
-
سری لنکا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
کولن منرو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، یونس خان کا بابر اعظم، رضوان کو مڈل اوورز میں تیز کھیلنے کا مشورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.