بٹگرام،محکمہ تعلیم مردانہ اور زنانہ میں حالیہ متوقع بھرتیوں میں بوگس ڈومیسائل پر بھرتیوں کا انکشاف

جمعرات 12 مارچ 2015 23:29

بٹگرام(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) محکمہ تعلیم مردانہ اور زنانہ میں حالیہ متوقع بھرتیوں میں بوگس ڈومیسائل پر بھرتیوں کا انکشاف ،متعلقہ ادارے نوٹس لیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم بٹگرام زنانہ اور مردانہ میں ڈسٹرکٹ کیڈر بھرتیوں میں بوگس ڈومیسائل بنا غیر قانونی طریقے سے بھرتی ہونے کے اطلاعات موصول ہوئے ہیں بوگس ڈومیسائل کے حامل امیدواروں کی بھرتیوں سے مستحق امیدوار وں کی حق تلفی ہونے کا اندیشہ ہے بٹگرام کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی بٹگرام اورمتعلقہ ذمہ داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ کیڈرز بھرتیوں میں چھان بین کے بعد نئے تقرریاں عمل میں لائیں تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہوسکے

متعلقہ عنوان :