دینی مدرسے کے طالبعلم کا ڈپٹی چیئرمین منتخب ہونا خوش آئند ہے، بلامقابلہ انتخاب پاکستان کے مثبت سیاسی مستقبل کیلئے نیک شگون ہے ، مولانا تنویر الحق،
دعا ہے کہ نو منتخب سینیٹ کی قیادت استحکام پاکستان اور غریب عوام کے حقوق کیلئے کوشاں رہے گی، حق پرست سینیٹر
جمعرات 12 مارچ 2015 23:10
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) حق پرست سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے اخبارات کو ایک بیان جاری کیا ہے ،جس میں انہوں نے سینیٹر میاں رضا ربانی کو چیئرمین اور سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر دلی مبارکبادپیش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میاں رضا ربانی کا بلا مقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ آئندہ آنیوالے دور میں پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں اتفاق کے ساتھ متحد ہیں۔
جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے دینی مدرسے سے فارغ التحصیل طالبعلم کا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پاکستان کی دینی مدارس دہشت گردی سے پاک ہیں اور مدارس کا نصاب ایک مولوی کو اس معاشرے کا حصہ بنانے میں اہم کردار رکھتا ہے۔(جاری ہے)
آج ایک دینی مدرسے کے طالبعلم کے اس انتخاب نے مغربی قوتوں کے تمام پروپیگنڈوں کی نفی کردی ہے۔
اور یہ بات ثابت کردی ہے کہ علماء معاشرے کا ایک اہم اور ناقابل ِ فراموش حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کہ بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے کہ اس بلامقابلہ انتخاب کی سب سے بھاری قیمت متحدہ قومی موومنٹ نے ادا کی ہے، جس کے نتیجے میں ایک تعلیم یافتہ اورمہذب کارکن سید وقاص علی شاہ کو شہید کردیا گیا، اس وقت بھی میری آنکھوں کے سامنے معصوم وقاص علی کا چہرہ گھوم رہاہے ، انشاء اللہ اس سمیت تمام حق پرست شہیدوں کا لہو رنگ لائے گا۔ اللہ تعالیٰ وقاص شہید کے لواحقین سمیت پوری قوم بالخصوص قائد تحریک جناب الطاف حسین کو صبرجمیل عطا فرمائے ۔ آخر میں مَیں یہ دعا بھی کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نومنتخب ایوانِ بالا کو استحکام ِ پاکستان اور اس میں بسنے والی غریب عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی توفیق عطا فرمائے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.