حیدرآباد پولیس نے بائی پاس ٹاؤن کے قریب کاروائی کرکے زمین میں دبائے گئے کچی شراب کے 8 ڈرم برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعرات 12 مارچ 2015 23:10

حیدرآباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) حیدرآباد پولیس نے بائی پاس ٹاؤن کے قریب کاروائی کرکے زمین میں دبائے گئے کچی شراب کے 8 ڈرم برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ہٹڑی پولیس نے مخفی اطلاع پر اپنی حدود بائی پاس ٹاؤن میں کاروائی کرکے زمین میں دبائے گئے کچی شراب کے 8 ڈرم برآمد کرکے دو ملزمان خان محمد اور عرضو ڈومکی کو گرفتار کر لیا جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس کے مطابق شراب کی برآمدگی اور ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :