نائن زیرو پر چھاپہ ، ڈی جی رینجرز نے وزارت داخلہ کو ابتدائی رپورٹ ارسال کر دی

جمعرات 12 مارچ 2015 22:58

نائن زیرو پر چھاپہ ، ڈی جی رینجرز نے وزارت داخلہ کو ابتدائی رپورٹ ارسال ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مارنے کی ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی جانب سے وزارت داخلہ کو بھجوائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز سے 3 انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مزید گرفتار افراد میں سزائے موت کے مجرمان سمیت اہم ملزمان بھی شامل تھے۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ نائن زیرو سے 130 جدید ہتھیاروں سمیت بلٹ پروف جیکٹس بھی برآمد ہوئی ہیں جبکہ برآمد ہونے والا اسلحہ انتہائی جدید تھا۔

متعلقہ عنوان :