اسحاق ڈار کی منی لانڈرنگ کیس میں مبینہ طورپر اعترافی بیان دینے پر نااہلی کے لیے دائر کی گئی درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ ،سماعت ملتوی

جمعرات 12 مارچ 2015 22:44

اسحاق ڈار کی منی لانڈرنگ کیس میں مبینہ طورپر اعترافی بیان دینے پر نااہلی ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیرخزانہ وسینیٹر اسحاق ڈار کی منی لانڈرنگ کیس میں مبینہ طورپر اعترافی بیان دینے پر نااہلی کے لیے دائر کی گئی درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ سماعت ملتوی کردی۔جمعرات کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک شہری فرخ نواز بھٹی کی جانب سے وفاقی وزیرخزانہ وسینیٹر اسحاق ڈار کی نااہلی کے خلاف دائر کی گئی درخواست کی سماعت ہوئی ۔

جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزار کے وکیل جی ایم چوہدری عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے بتایاکہ وفاقی وزیرخزانہ وسینیٹر اسحاق ڈار کی سینیٹ کی ممبر شپ رکھنے اور بطور وزیرخزانہ کے خلاف درخواست دائرکی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت میں مزید دلائل دیتے ہوئے جی ایم چوہدری نے بتایاکہ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کیس میں اعتراف کیاہے کہ انہوں نے مسلم لیگ نواز کے سربراہ میاں نواز شریف کے لیے منی لانڈرنگ کی ہے اوراعترافی بیان بھی دیاہے جس سے ظاہر ہوتاہے کہ وہ سینیٹ کی ممبر شپ اور وزارت رکھنے کے اہل نہیں رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت وہ آمین اور صاد ق نہیں رہے ہیں ۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت بتایاکہ وزیرخزانہ فنائشل کرائم میں ملوث ہیں ۔ عدالت میں مختلف عدالتوں کے فیصلوں کی نقول بھی عدالت میں پیش کیں۔ دلائل مکمل ہونے کے انہوں نے عدالت سے استدعاء کی کہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ کی ممبر شپ ختم کی جائے اور وزرات خزانہ سے بھی ہٹانے کا حکم دیاجائے ۔ عدالت نے درخواست گزا ر کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد وفاقی وزیرخزانہ کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔۔۔عبدالستار

متعلقہ عنوان :