ایم کیوایم کے مرکز9/0 پر رینجرز کے چھاپہ معصوم بے گناہ کارکن قاص علی شاہ قتل ہمیں اپنے ملک میں بیگانگی کا احساس دلارہا ہے، نوید شمسی

جمعرات 12 مارچ 2015 22:42

حیدرآباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز9/0 پر رینجرز کے چھاپہ معصوم بے گناہ کارکن سید وقاص علی شاہ قتل ہمیں اپنے ملک میں بیگانگی کا احساس دلارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی نے ایم کیو ایم کے کارکن سید وقاص علی شاہ کی غائبانہ نماز جنازہ کے بعد کارکنان اور معززین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع اراکین زونل کمیٹی اور حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی راشد خلجی ، دلاور قریشی ایڈوکیٹ،انجینئر صابر حسین قائمخانی بھی موجودتھے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکن سید وقاص علی شاہ کے بہیمانہ قتل پر رینجرز اہلکاروں کے خلاف اعلی عدلیہ سے سوموٹو ایکشن لیں ایسے سیکیورٹی اہلکار اور افسران کو نشان عبرت بنائے جو آئین و قانون سے بلاتر سمجھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم ایک محب وطن سیاسی جماعت ہے جو ملک میں برسوں سے قائم موروثی حکمرانی اور افسر شاہی کا خاتمہ چاہتی ہے یہ ہی اس کا جرم ہے جس کی پاداش میں ایم کیو ایم پر ظلم و بربریت تاریخ رقم کی جارہی ہے ۔اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی راشد خلجی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الزام در الزام ملک کو تقسیم در تقسیم کی جانب لے جاتا ہے جو ملک میں محب وطن لوگوں کیلئے نہ صرف تکلیف کا باعث بناتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کبھی ایم کیو ایم کے سیکٹر آفس سے انڈیا کا اسلحہ برآمد کیا جاتا ہے اور کبھی ایم کیو ایم کے مرکز 90 سے نیٹو کا اسلحہ برآمد کیا جاتا ہے یہ برآمدگی اور جھوٹے الزامات کا کھیل محب وطن پاکستانیوں کیلئے تکلیف کا باعث ہے ۔اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی دلاورقریشی ایڈوکیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کی حق پرست عوام الطاف حسین کی قیادت میں متحدہیں اور ایم کیو ایم کے خلاف ہونے والی ہر سازش کے سامنے چٹان ثابت ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی طاقت کے زور پر کوئی بھی ایم کیوایم کے کارکنان اور حق پرست عوام کو الطاف حسین سے جدا ء نہیں کرسکتا ۔اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائمخانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی  کا قول ہے کہ معاشرے کفر کے ساتھ تو قائم رہے سکتے ہیں لیکن ظلم کے ساتھ کبھی قائم نہیں رہے سکتے ہیں اس لیے ارباب اختیار ہوش کے ناخون لیں اور ہمارے معاشرے میں ہونے والے ان مظالم کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کریں ۔انہوں نے کہاکہ ریاستی طاقت کے زور پر ایم کیوایم کے کارکنان کو راہ حق پرستی سے جدا کرنا ممکن نہیں اگر یہ جبرو تشدد کا سلسلہ بند نہ ہوا تو عوامی انقلاب ہی ریاستی طاقت استعمال کرنے والوں کا احتساب کریگی ۔