گلگت میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لئے وفاقی حکومت نے واپڈا کو منی ڈیم بنانے کے لیے احکامات جاری کردیئے،

2016ء تک گلگت بلتستان میں لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا ، برجیس طاہر

جمعرات 12 مارچ 2015 22:11

گلگت(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) گلگت میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لئے وفاقی حکومت نے واپڈا کو منی ڈیم بنانے کے لیے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ جمعرات کے روز وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر جو گورنر گلگت بلتستان بھی ہیں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2016ء تک گلگت بلتستان میں لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ہنزل ڈیم سمیت دیگر بڑے منصوبوں سے گلگت بلتستان میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات جلد ہوں تاہم حتمی تاریخ کا اعلان چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے کرنا ہے انہوں نے کہا کہ مساجد کو الیکشن کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں کو معاف کیا جائے گا گورنر ہاؤس گلگت میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں106 ادھورے منصوبوں کومکمل کرانے کے لئے احکامات جاری کردیئے گئے ٹھیکیداروں اور کرپٹ افسران نے گلگت بلتستان کو لوٹا ہے اور لوٹنے والوں کی انکوائری رپورٹ جلد تیار کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر برجیس طاہر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ملازمتوں اور منصوبوں کو فروخت کیا گیا ہے جس کا مجھے بہت دکھ ہے 106ادھورے منصوبوں کی ایڈوانس پیمنٹ ہونے کے باوجو دنامکمل ہے جن میں تین بڑے پل بھی شامل ہیں چوہدری برجیس طاہر گورنر گلگت بلتستان نے بتایا کہ ماضی میں گورنر ہاؤس گلگت میں دو کمرے بنانے کا ٹھیکہ لینے والے ٹھیکیدار نے بھی رقم ایڈوانس لیکر کام نامکمل چھوڑ دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہر کام کو میرٹ پر کام کرنے کا قائل ہوں صرف مسلمان اور پاکستانی ہوں اور قائداعظم میرا لیڈر ہے ایمانداری سے کام کرکے اپنے ضمر کو مطمئن کرنا چاہتا ہوں گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کر کے خوشی ہوتی ہے

متعلقہ عنوان :