بیمہ داروں کے تحفظ اور انشورنس میں شعبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے سٹیٹ لائف انشورنس آف پاکستان اور سنیٹرل ڈیپازٹری کمپنی آف پاکستان کے مابین معاہدہ طے کر لیا گیا

جمعرات 12 مارچ 2015 22:10

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء ) بیمہ داروں کے تحفظ اور انشورنس میں شعبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے سٹیٹ لائف انشورنس آف پاکستان اور سنیٹرل ڈیپازٹری کمپنی آف پاکستان کے مابین معاہدہ طے کر لیا گیا سیکورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی معاونت سے سٹیٹ لائف آف پاکستان اور سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی آف پاکستان (سی ڈی سی) کے مابین سینٹرلائزڈ انفارمیشن شئیرنگ سلوشن سسٹم قیام کے لیے ایک اہم معاہدے پر دستخط کئے گئے تقریب سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوئی جس میں سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی کے چیف ایگزیکٹو محمد حنیف جکھورہ اور چئیر پرسن سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن نرگس گہلو نے چئیرمین ایس ای سی پی کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کئے اس موقع پر ایس ای سی پی کے کمشنر انشورنس فدا حسین سمو ، کمشنر کمپنی لاء طاہر محمود، کمشنر سپشلائزڈ کمپنیز ڈویزن عاکف سعید اور ایس ای سی پی اور سی ڈی سی اور سٹیٹ لائف کارپوریشن کے دیگر عہدیداربھی بھی موجود تھے سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے ایجنٹوں اور پالیسی ہولڈرز سے متعلق سینٹرلائزڈ انفارمیشن شئیرنگ سلوشن کا سسٹم قائم کرے گا انشورنس سیکٹر کے لئے انفارمیشن شئیرنگ سینٹر کا قیام سیکورٹیزاینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی ) کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات کا حصہ ہے جن کا مقصد انشورنس کے شعبے میں جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھانا اور شفافیت قائم کرنا ہے انشورنس سیکٹر کے لئے سینٹرلائزڈ انفارمیشن شئیرنگ سلوشن کا قیام، ایس ای سی پی کی جانب سے پاکستان کے انشورنس سیکٹر میں اصلاحات متعارف کروانے کے لئے قائم کی گئی کمیٹی کی سفارش پر کیا جا رہا ہے جس کا مقصدبیمہ کی اقساط اور منافع کی ادائیگیوں میں شفافیت قائم کرناہے۔

ا

متعلقہ عنوان :