جہانیاں ، درجنوں گاڑیوں پر سوار اسلام آباد اور ٹبہ سلطان پور کے 100سے زائد پولیس اہلکاروں کی کاروائی ، 30سے زائد افراد گرفتار

جمعرات 12 مارچ 2015 21:59

جہانیاں (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) نواحی گاؤں میں درجنوں گاڑیوں پر سوار اسلام آباد اور ٹبہ سلطان پور کے 100سے زائد پولیس اہلکاروں کی کاروائی ، 30سے زائد افراد گرفتار کر لیے ،بچھو پکڑ کر فروخت کرنے کے معاملے پر اسلام آبادکے رہائشی افراد سے ایک کروڑ روپے لیا گیا تھا ۔تفصیل کے مطابق جہانیاں کے قریب واقع علاقہ چک نمبر 158ڈبلیو بی میں درجنوں گاڑیوں پر سوار 100سے زائد پولیس اہلکاروں نے گاؤں کا محاصرہ کرکے پکڑ دھکڑ شروع کر دی جبکہ مزاحمت پر پولیس اہلکاروں سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے چک مذکورہ سے عبدالمجید اوڈھ سمیت 30سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ چک مذکورہ کے رہائشی عبدالمجید اوڈھ نے اسلام آباد کے رہائشی افراد سے علاقہ سیب بچھو پکڑ کر دینے کا وعدہ کیا تھا اور ان سے ایک کروڑ روپے وصول کیا تھا لیکن بچھو پکڑ کر نہ دیے جس پر اسلام آباد کے رہائشی بااثر افراد نے جہانیاں کے قریب چک مذکورہ کے رہائشی افراد کے خلاف کاروائی کروا کر درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے عبدالمجید اوڈھ نامی شخص گرفتار نہ ہو سکا ہے ۔یہ گینگ علاقہ میں بچھو پکڑنے کے حوالے سے مشہور ہے تاہم گینگ کا کوئی بھی شخص گرفتار نہ ہو سکا ہے۔

متعلقہ عنوان :