آئی جی پی نے عوامی شکایات پردو سب انسپکٹرز، ایس ایچ اُو، تین اے ایس آئیز، اور ایک محرر ہیڈ کانسٹیبل کو فوری معطل کردیا

جمعرات 12 مارچ 2015 21:57

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء)آئی جی پی نے عوامی شکایات پردو سب انسپکٹرز، ایس ایچ اُو، تین اے ایس آئیز، اور ایک محرر ہیڈ کانسٹیبل کو فوری طور پر معطل کرکے اُن کے خلاف مزید محکمانہ کاروائی کا حکم جاری کیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پی ناصر خان دُرانی کو ایبٹ آباد اور لکی مروت کے دو شہریوں نے شکایات پر مبنی دوالگ الگ درخواستیں دی تھیں۔

ایبٹ آباد کے شہری نے قتل کے ایک مقدمے میں غلط تفتیش کے بارے میں شکایات کی تھی۔

(جاری ہے)

جبکہ لکی مروت کی شہری نے بے گناہ افراد کے خلاف پرچہ درج کیا تھا۔ آئی جی پی نے دونوں شہریوں کے شکایات کی ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کے ذریعے چیک کیا تو انہوں نے شہریوں کے شکایات کو درست قرار دیا۔ آئی جی پی نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کی رپورٹ کی روشنی میں ایس ایچ اُو کینٹ ایبٹ آباد سب انسپکٹر جاوید خان، اے ایس آئی سردار واجد اور محرر ہیڈ کانسٹیبل اصغرجبکہ ضلع لکی مروت کے ایس ایچ اُو غزنی خیل سب انسپکٹر حنان، اے ایس آئی غوث اللہ اور اے ایس آئی پشم خان کو فوری طور پر معطل کرکے اُن کے خلاف مزید محکمانہ کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کیئے۔