کراچی، PS 50ٹنڈوجام کے ووٹرزاورزرعی تحقیقاتی ادارے ملازمین کا چوتھے روزمطالبات کے حق میں ڈی جی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اوردھرناد

جمعرات 12 مارچ 2015 21:24

ٹنڈوجام (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے حلقے PS 50ٹنڈوجام کے ووٹرزاورزرعی تحقیقاتی ادارے ملازمین نے چوتھے روزمطالبات کے حل کے لئے ڈی جی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اوردھرنادیامظاہرین نے مطالبات کے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے۔مظاہرین میں خواتین بھی شامل تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مظاہرین کاکہناتھا کہ ٹنڈوجام کاحلقہ صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا ہے مگروہ اپنے ووٹرزکے احتجاج کونوٹس نہیں لے رہے،جوکہ سراسرذیادتی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ملازمین عرصہ دراز سے انتہائی کم تنخواہ پرڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔

ملازمین کو ریگولرائزنہیں کیاجاتا ہے۔فوتی کوٹے پرملازمت نہیں دی جارہی ہے۔اورکچے ملازمین کومستقل کرنے کے بجائے خانہ پوری کرتے ہوئے نوکری کی منڈی کردی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کے مسائل حل ہونے تک کسی صورت میں نئی بھرتیاں نہیں کرنی دی جانے کی صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن احتجاج کانوٹس لیں اپنے ووٹرزکے مطالبات حل کریں ۔تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کاخاتمہ ہو۔

متعلقہ عنوان :