پندرہ مارچ کو عالمی سطح پر صارفین کے حقوق کا عالمی دِن دنیا بھر میں منایا جائیگا

جمعرات 12 مارچ 2015 21:18

ڈیرہ غازیخان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) 15مارچ2015کو عالمی سطح پر صارفین کے حقوق کا عالمی دِن دنیا بھر میں منایا جائیگا گو کہ ضلعی تحفظ صارف کونسل ڈیرہ غازیخان ضلع بھر میں پورے سال مختلف تعلیمی اداروں اور دیگر اداروں اور مقامات پر عوام کے شعور و آگاہی کیلئے پروگرامات منعقد کرتی رہتی ہے لیکن عالمی یوم صافین کے حوالہ سے 15مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایک صوبائی سطح کا سیمینار منعقد ہوگا جس میں ضلعی تحفظ صارف کونسل ڈیرہ غازی خان بھر پور شرکت کرے گی ۔

ارجمند شہباز خان لودھی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(لیگل) /سیکرٹری (DCPC)ڈیرہ غازیخان کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں بتایا گیا ضلعی تحفظ صارفین کونسل و کنزیومر کورٹ صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لئے کام کر رہی ہے اور اب تک صارفین کی بڑی تعداد نے اس سے استفادہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ جملہ تاجر ، مینیو فیکچرر اور سروس پروائڈرز کو صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لئے قانون ہٰذا کے مطابق عمل کرنا ہوگا ۔

صارفین کو چاہیے کہ وہ روزمرہ اشیاء کی خریداری کے وقت دُکاندار سے رسید ضرور حاصل کریں اور اس بات کا خاص خیال کریں کہ رسید مذکورہ پر تاریخ خریداری ، اشیاء کی قیمت اور مکمل تفصیل بھی درج ہوں اسی طرح انھوں نے مزید کہا کہ دکاندار نمایاں جگہ پر ریٹ لسٹ آویزاں کرکے قانون ہٰذا کی دفعہ 18پر عملدار آمد کو یقینی بنائیں ، رسید جاری نہ کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر تمام تاجروں اور دکانداروں کے خلاف کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ2005ء کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

انھوں نے مزید کہا کہ تما لوگ بطور صارفین یا کنزیومرز اپنی شکایات ڈی سی او آفس میں جناب ڈسٹرکٹ آفیسر ( کوآرڈینیشن) /اتھارٹی قانون ہٰذا کو سادہ کاغذ پر لکھ کر دے سکتے ہیں یا ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ ڈیرہ غازیخان میں بھی درخواست دائر کرسکتے ہیں جہاں دکاندار کے خلاف ایکٹ ہٰذا کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انھوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی پیشہ ور شخص یا پیشہ ور ادارہ جو لوگوں سے فیس لے کر پیشہ وارانہ خدمات فراہم کرتا ہے کے خلاف بھی ناقص یا غیر تسلی بخش خدمات کی صورت میں قانون ہٰذا کے تحت کنزیومر کورٹ ڈیرہ غازی خان میں درخواست دائر کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :