سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان میں مقید سزائے موت کے قیدی کے ڈیتھ وارنٹ جاری ، 17مارچ کو پھانسی پر لٹکایا جائیگا تمام انتظامات مکمل ،

جمعرات 12 مارچ 2015 21:18

ڈیرہ غازی خان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان میں مقید سزائے موت کے قیدی کے ڈیتھ وارنٹ جاری ، 17مارچ کو پھانسی پر لٹکایا جائیگا تمام انتظامات مکمل ، 16مارچ کی شام ورثاء سے آخری ملاقات کرائی جائیگی ، تفصیلات کے مطابق سنٹرل جیل میں سزائے موت کے 193قیدیوں میں سے تھانہ صدر لیہ کے قیدی اصغر علی ولد سر بلند خان نے 16اپریل 2000کو گھریلو تنازعہ پر اپنے بھیجتے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ، لیہ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو چالان مکمل کر کے عدالت میں پیش کیا جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ نے اسے سزائے موت کا حکم سنایا ، ملزم اصغر علی کی طرف سے ہائی کورٹ ، سپریم کورٹ اورصدر مملکت کو بھیجی جانیوالی تمام اپیلیں مسترد کی جا چکی تھیں ، مگر ملک میں سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دینے پر پابندی کے باعث سزا پر عملدرآمد نہ ہو سکا ، تاہم حکومت پاکستان کی طرف سے چند روز قبل پھانسی پر سے پابندی اٹھائے جانے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازی خان نے ملزم اصغر علی کے 17مارچ کو پھانسی دینے کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے اس سلسلہ میں سپرنٹنڈنٹ جیل شیخ محمد افضل جاوید نے صحافیوں کو بتایا انھیں قیدی اصغر علی کے ڈیتھ وارنٹ موصول ہو چکے ہیں جس پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ اصغر علی کو صبح ساڑھے پانچ بجے تختہ دار پر لٹکا دیا جائیگا

متعلقہ عنوان :