گیس قیمتوں میں اضافہ دراصل برآمددی صنعتوں سمیت بہت سی صنعتوں کے بند ہونے کی وجہ بن سکتی ہے،صدر لسبیلہ چیمبر

جمعرات 12 مارچ 2015 21:14

کراچی ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) لسبیلہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر یعقوب ایچ کریم نے اندیشہ ظاہرکیا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ دراصل برآمددی صنعتوں سمیت بہت سی صنعتوں کے بند ہونے کی وجہ بن سکتی ہے کیونکہ اسطرح سے پیداواری لاگت بڑھ جائے گی اور برآمددی مارکیٹ میں مقابلہ کرنا مشکل ہوجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اوگراکا یہ اقدام نہ صرف صنعت وتجارت کے فروغ میں رکاوٹ بن جائے گا بلکہ بہت ساری وہ صنعتیں بند ہوجائیں گی جو اپنی صلاحیت کو پوری طرح سے بروے کار نہیں لاسکتی ہیں کیونکہ موجودہ معاشی حالات میں صنعتیں مختلف مشکلات کا شکار ہیں اور پیداواری لاگت کا مزید بڑھنا ان کے لیے ناقابل برداشت ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی ادارے نجی شعبہ کو اہمیت دینے کے دعوے دار ہیں مگر گیس کی قیمت بڑھانے کے سلسلے میں انہوں نے نجی شعبہ سے مشورہ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی اور حکومت کے اقدامات سے نجی شعبہ مزید مشکلات کاشکار ہورہے ہیں ،انہوں نے ٹیکسٹائل سیکٹر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہ شعبہ پاکستان کی 60%برآمدات پوری کرتا ہے اور اسکی 95%پیداوارمقامی خام مال پر ہے ،اس شعبہ کو توانائی کی فراہمی میں مشکلات پیدا کرنے کا مقصد یہ ہوگا کہ مقامی خام مال کے استعمال کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی جائیں۔

(جاری ہے)

صدر لسبیلہ ایوان تجارت و صنعت نے یہ اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ موجودہ معاشی حالات کے پیش نظر پیداواری لاگت میں معمولی سا اضافہ بھی صنعتوں کی تباہی کا باعث بن سکتا ہے اور برآمدات پر منفی اثر پڑ سکتا ہے اورا سطرح سے ملک کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوسکتاہے ،لہذاحکومت کو چاہیے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے اور اس قسم کے اقدامات سے اجتنا ب کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :