پاک امریکہ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ(ٹیفا) پر بات چیت کیلئے امریکی اورپاکستانی حکومتوں کے سینئر حکام کا اجلاس،

دوطرفہ مشترکہ ایکشن پلان کے تحت ہونے والی پیشرفت کا جائزہ

جمعرات 12 مارچ 2015 21:06

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) پاک امریکہ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ(ٹیفا) پر بات چیت کیلئے امریکی اورپاکستانی حکومتوں کے سینئر حکام نے اسلام آباد میں ایک اجلاس منعقد کیا۔

(جاری ہے)

جاری پریس ریلیز کے مطابق شرکاء نے دوطرفہ مشترکہ ایکشن پلان کے تحت ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا۔یہ پلان صدر اوبامہ اور وزیراعظم نوازشریف نے2013ء میں دوطرفہ تجارت وسرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے وضع کیا تھا۔فریقین نے بالخصوص تجارت کے فروغ،انٹرپرینیورشپ،زرعی شعبے میں جدت،انٹیلکچول پراپرٹی رائٹس،سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے اقدامات اور کارکنوں کے حقوق سے متعلق امور پر بات چیت کی ۔

متعلقہ عنوان :