اوکاڑہ ، ضلع بھر میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن،

47دکانداروں کو بھاری جرمانے ، 9دکانداروں کے خلاف مقدمات درج

جمعرات 12 مارچ 2015 20:42

اوکاڑہ ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے احکامات کی روشنی میں ڈی سی او اوکاڑہ قیصر سلیم کے حکم پر ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہےْ اے سی اوکاڑہ طاہر امین سمیت با ئیس پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے اوکاڑہ سمیت ضلع بھر میں 157مارکیٹیں چیک کیں ۔

47دوکانداروں کو پچاس ہزار روپے کے قریب جرمانے کئے گئے۔ جبکہ 9دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرادئیے گئے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او قیصر سلیم نے میڈیا سے دوران گفتگو کہا کہ حکومت کی ہدائت کے مطابق ضلع بھر میں گھی سمیت اشیا ئے خوردو نوش کی قیمتوں کہ یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ چوبیس گھنٹے کام کریگی ۔ حکومت کی طرف سے ملنے والا ریلیف عوام تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ گھی کے ڈسٹری بیو ٹروں کے ساتھ ملکر کوکنگ آئل اور گھی کے سٹال بھی لگوائیں گے جہاں پر گھی سستے داموں عوام تک پہنچایا جائیگا جبکہ دوسری طرف بتایا جا رہاہے کہ مختلف دوکانداروں نے گھی غائب کردیا ہے انکا کہنا ہے انکا کہنا ہے کہ ملز سے گھی سستے داموں آنے پر فروخت کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ضلع میں گھی کی قلت ہونے کا اندیشہ ہے۔