جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران517 مشتبہ افراد گرفتار،

صوبہ بھرمیں 937 تعلیمی اداروں کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، متعدد تعلیمی اداروں کو سیکورٹی سے متعلق ضروری ہدایات دی گئیں

جمعرات 12 مارچ 2015 20:39

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء)خیبر پختونخوا پولیس نے صوبہ بھر میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران مختلف کاروائیوں میں غیر قانونی طور پر مقیم83افغان باشندوں اور517 مشتبہ افراد کوگرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ و ہتھیار برآمد کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق صوبے کے مختلف حصوں میں جاری آپریشن کے دوران 35 عددمختلف نوعیت کا اسلحہ اورمختلف بور کے1067 کارتوس برآمدکیے۔

جبکہ اپریشن کے دوران541گھروں اور 296ہوٹلوں کو چیک کیاگیا۔

(جاری ہے)

اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف15 مقدمات درج کیے گئے۔ صوبہ بھر میں144 پوائنٹس پراچانک چیکنگ کے دوران241مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے125عدد مختلف نوعیت کا اسلحہ اور مختلف نوعیت کے2024عدد کارتوس برامد کی گئی۔ اسی دوران غیرقانونی طور پر مقیم83افغان باشندوں کو بھی گرفتار کر کے45مقدمات درج کئے گئے۔ اسی طرح لاوڈ سپیکروں کے غیر قانونی استعما ل پر4افراد گرفتار کئے گئے جبکہ3لاوڈ سپیکر قبضے میں لئے گئے۔ جبکہ5مقدمات درج کئے گئے ہیں۔اسی طرح صوبہ بھرمیں 937 تعلیمی اداروں کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اور متعدد تعلیمی اداروں کو سیکورٹی سے متعلق ضروری ہدایات دی گیں۔