نو منتخب چیئرمین سینٹ رضا ربانی کی حلف برداری تقر، مہمانوں کی گیلری جئے بھٹو ، زندہ ہے بی بی زندہ ہے کے نعروں سے گونج اٹھی ، سکیورٹی اہلکاران کو نعرے لگانے سے روکتے رہے

جمعرات 12 مارچ 2015 20:36

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) نو منتخب چیئرمین سینٹ رضا ربانی کی حلف برداری تقریب کے موقع پر پیپلز پارٹی کے اراکین کی مہمانوں کی گیلری میں جئے بھٹو ، زندہ ہے بی بی زندہ ہے کے نعروں سے گونج اٹھی جبکہ سکیورٹی اہلکاران کو نعرے لگانے سے روکتے رہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جب پریذائیڈنگ آفیسر سینیٹر اسحاق ڈار نے نو منتخب چیئرمین سینٹ رضا ربانی کو حلف برداری تقریب کے لیے بلانے کا اعلان کردیا تو مہمانوں کی گیلری میں پیپلز پارٹی کی منتخب رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی نے جئے بھٹو ، زندہ ہے بی بی زندہ ہے کہ نعرے لگانے شروع کردیئے جس کے ساتھ ہی پوری گیلری جئے بھٹو بی بی زندہ ہے کہ نعروں سے گونج اٹھی تاہم سینٹ میں موجود سکیورٹی اہلکار ان کو نعرے لگانے سے منع کرتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :