نئے منتخب ہونے والے دو سینیٹرز نے شام کو حلف اٹھالیا

جمعرات 12 مارچ 2015 20:36

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) نئے منتخب ہونے والے دو سینیٹرز نے شام کو حلف اٹھالیا ، حلف پریذائیڈنگ آفیسر سینیٹر اسحاق ڈار نے لیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سینٹ اجلاس کے دوران صبح 46میں سے 44سینیٹرز نے حلف لیا جبکہ دو سینیٹرز راحیلہ مگسی اور میر حاصل بزنجو نجی مصروفیات کی وجہ سے تقریب میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے ان سے حلف شام کو سوا چار بجے پریذائیڈنگ آفیسر اسحاق ڈار نے لیا اس طرح سینیٹ کے 46 نئے اراکین سینٹ کی حلف برداری تقریب مکمل ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :