نانا سے بھتہ لینے والے کو عدالت نے پانچ سال قید کی سزا سنا دی

جمعرات 12 مارچ 2015 20:35

نانا سے بھتہ لینے والے کو عدالت نے پانچ سال قید کی سزا سنا دی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12مارچ۔2015ء)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اپنے نانا سے بھتہ وصول کرنے والے دو ملزموں کو سزا سنادی ۔

(جاری ہے)

کراچی میں نانا سے بھتہ وصول کرنے والے نواسے اور اس کے ساتھی کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سزا سنائی ، ملزم مصور پر الزام ہے کہ اس نے 2011 میں اپنے ساتھی ملزم ارسلان کے ساتھ مل کر اپنے نانا سے 50 ہزار بھتہ وصول کیا ، ملزم ارسلان بھتہ لینےگیا تو موقع پر پکڑا گیا جس کی نشاندہی پر نواسے مصور کو گرفتار کیا گیا ، تیموریہ پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا ، جس کے بعد انسداد دہشگردی کی عدالت نے ملزمان کو 5 پانچ سال کی سزا سنا دی ۔