نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کا پاکستان آگہی پروگرام ، گورنمنٹ خواجہ رفیق شہید ،

ڈگری کالج‘ والٹن روڈ‘ لاہورکے طلباء کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ

جمعرات 12 مارچ 2015 20:00

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) گورنمنٹ خواجہ رفیق شہید ڈگری کالج‘ والٹن روڈ‘ لاہورکے طلباء اور اساتذہ کرام نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے انٹرنیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر‘ نکلسن روڈ‘ بوہر والا چوک‘ لاہور‘کوئین میری کالج‘ لاہور‘ گورنمنٹ عارف ہائیر سیکنڈری سکول‘ مصطفی آباد‘ لاہور‘ مدرسہ جامعہ محمدیہ رضویہ‘ فردوس مارکیٹ گلبرگIII‘ لاہور‘ گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘ گلبرگIII‘ لاہور‘گورنمنٹ پرائمری سکول‘ جاوید نگر‘ تحصیل فیروزوالا‘ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ مومن پورہ‘ تحصیل فیروزوالا کا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد591تھی

متعلقہ عنوان :