پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 28 کروڑ 42 لاکھ ڈالر ہوگئے

جمعرات 12 مارچ 2015 19:57

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 28 کروڑ 42 لاکھ ڈالر ہوگئے

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 28 کروڑ 42 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 6 مارچ 2015ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران 16 ارب 28 کروڑ 42 لاکھ ڈالر ہوگئے، ان ذخائر میں سے 11 ارب 27 کروڑ 19 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس جبکہ 5 ارب 1 کروڑ 23 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 6 مارچ 2015ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے اضافہ سے11 ارب 27 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہو گئے جو کہ گذشتہ ہفتہ کے دوران 11 ارب 20 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھے۔

متعلقہ عنوان :