امیرجماعت اسلامی سندھ کی میاں رضا ربانی کو سینیٹ کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد،

میاں رضا ربانی نہ صرف ایک سیاسی رہنماء بلکہ سیاسی ورکر اور اچھے انسان ہیں،ڈاکٹر معراج الہدیٰ

جمعرات 12 مارچ 2015 19:57

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے میاں رضا ربانی کو ایوان بالا کا بلامقابلا چیئرمین اورمولانا عبدالغفورحیدری کو ڈپٹی چیئرمین منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ رضاربانی نہ صرف ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے کے وقار کو بلند، قانون وآئین کی بالادستی بلکہ مظلوم عوام کے حقوق کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ صوبائی امیر نے مزید کہا کہ میاں رضا ربانی نہ صرف ایک سیاسی رہنماء بلکہ سیاسی ورکر اور اچھے انسان ہیں۔ ان کا ایوان بالا میں بلامقابلہ منتخب ہونا سیاسی جماعتوں کا ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ان شاء اللہ وہ قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

متعلقہ عنوان :